شمالی بحیرہ عرب میں جاری بحری مشق سی گارڈئین 2023 میں پاکستان اور چین کی بحری افواج نے مشترکہ گشت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ی گارڈئِین سلسلے کی تیسری اور سب سے بڑی مشق کے دوران پہلی بار دونوں ممالک کی افواج کے جوائںٹ میری ٹائم پٹرول سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پیک کے تحفظ کو دونوں ممالک انتہائی اہمیت دیتے ہیں،، اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت پوا، شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق سی گارڈین 2023 میں نئی تاریخ رقم کردی۔ شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان اور چین کی بحری مشق سی گارڈئِین 2023 سی فیز میں داخل ہو چکی ہے، پی ایل اے نیوی کے مطابق سی فیز میں چین کے ے ٹائپ 054 فریگیٹ لین ای اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف نے نے ٹاسک گروپ بنا کر اہم سمندری راستوں اور پورٹ چینلز پر گشت کیا۔ مشترکہ گشت کے دوران سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور فارمیشن مینوورنگ کے ساتھ وی بی ایس ایس یعنی وزٹ،بورڈ،سرچ اینڈ سیژر بھی مشق کے دوران تربیت کا حصہ ہیں۔ چینی بحریہ کے 3 اور پاک بحریہ کے 1 جہاز پر مشتمل دوسرا ٹاسک گروپ بھی سرگرم ہے، چینی بحریہ کا ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر زی بو،ٹائپ 054 اے فریگیٹ جنگ ژو اور ٹائپ 093 رپلینشمنٹ شپ کے ساتھ پاک بحریہ کا ٹائپ 054 پی این ایس شاہجہاں بھی دوسرے ٹاسک گروپ کا حصہ ہے۔ دوسرے ٹاسک گروپ نے وی بی ایس ایس،ائیرئیل فوٹوگرافی،فضائی دفاع،کمیونیکیشنز اور مشترکہ اینٹی سب میرین تربیت میں حصہ لیا، پاکستان اور چین کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز بھی مشقوں میں جوہر دکھا رہی ہیں۔ سی گارڈئِین سلسلے کی تیسری اور سب سے بڑی مشق کے دوران پہلی بار دونوں ممالک کی افواج کے جوائںٹ میری ٹائم پٹرول سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پیک کے تحفظ کو دونوں ممالک انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ دفاعی ماہر کا کہنا ہے کہ مشترکہ گشت ہنگامی صورتحال ، خطرات سےنمٹنےمیں تیزترردعمل کاموقع فراہم کرتاہے، مشترکہ تربیت پہلے سے طے شدہ اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کی جاتی ہے۔
پاک چین مشترکہ بحری مشق ‘سی گارڈین 2023’ میں نئی تاریخ رقم
Nov 17, 2023 | 16:03