ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل 

Nov 17, 2024

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو معطل کر دیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا۔

مزیدخبریں