آکلینڈ (نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی اور بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر آج آکلینڈ میں ریفرنڈم ہو گا۔ اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کئے جا چکے ہیں۔ آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی سکوائر پر ہو گا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔