لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے"میٹ دی فورس" پروگرام کے تحت اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سگیاں میں کھلے دربار میں ملاقات کی۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب، ایس پی ڈولفن سکواڈودیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات
Nov 17, 2024