لاہور(نامہ نگار)گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56 مقدمات درج اور 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔534 افراد کو تقریبا9 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے اور 135 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 6،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 444 ،اینٹوں کے بھٹوں کی 23 اور دیگر مقامات پر 3 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والے 7055 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،709 کو بند کیا گیا اورایک گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
سموگ!24گھنٹے میں 56مقدمات‘27افراد گرفتار‘9لاکھ روپے جرمانہ
Nov 17, 2024