دہشت گرد قوم وملک کے دشمن ہیں :میاں جاوید چوہدری

Nov 17, 2024

نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار) وطن عزیز میں دہشت گردی کی موجودہ لہر اور بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے معروف سیاسی وسماجی رہنما سابق سٹی ناظم میاں محمد جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم وملک کے دشمن ہیں جن کا انسانیت پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں لہذا دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی وسماجی رہنما ،سنیئر رکن تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں اور قائد نوشہرہ گروپ میاں محمد جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔دہشت گردوں کو ملکی ترقی اور امن کو سبوتاڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں