نوشہرہ ورکاں:انٹر میڈیٹ امتحان میں  غیر متعلقہ دو افراد پیپر دیتے پکڑے گئے 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) دو افراد کسی اور کی جگہ پیپر دیتے ہوئے پکڑے گئے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن پارٹ ون کا پیر ہو رہا تھا جس میں علی احمد اپنے سگے بھائی علی ارسل کی جگہ جبکہ بابر علی  بابر بلال کی جگہ پرچہ حل کر رہے تھے جسے امتحانی عملہ نے پکڑ لیا ۔مقامی پولیس نے سپریٹنڈنٹ محمد انور کی رپورٹ  پر دونوں افراد کے خلاف  مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن