نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)دھان کی فصل کی پیداوار اور قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحال،زراعت سے وابستہ افرادمزید مشکلات کاشکار ہوگئے۔چھ ماہ قبل گندم کی پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی انتہائی کم قیمت سے پریشان کاشتکار طبقہ کی ساری امیدیں دھان کی فصل سے وابستہ تھیں لیکن دھان کی فصل کے انتہائی کم پیداوار اور مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکاروں کی کمرٹوٹ گئی مسلسل دو فصلوں میں زمینداروں کو درپیش معاشی نقصان سے زراعت سے منسلک مزدور اور تجارتی طبقہ بھی پریشانی کاشکار ہے کمرتوڑمہنگائی اور فصلوں کے خسارے سے عوام زہنی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں مقامی غلہ منڈیوں میں فصل کی آمد سے جزوی رونقیں بحال ہوسکیں جبکہ آڑھتی اور ڈیلروں کے کسانوں کو دئیے گئے کروڑوں روپے کی واپسی فصل کی کم پیدوار کی وجہ سے مشکل ہوگئی ہے جبکہ فصل کا خرچہ بھی پورانہ ہونے کے باعث ٹھیکہ پر زمین لے کر فصلیں کاشت کرنے والے بھی انتہائی بدحال حکومت کے تیس ہزار فی ایکڑ بلا سود قرضہ سے کاشتکار غیر مطمئن ہے۔