اولاد کی تعلیم و تربیت دینی و معاشرتی فریضہ ہے: مولانا اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اولاد کی تعلیم و تربیت ایک دینی و معاشرتی فریضہ ہے اسلام نے معاشرے کی اصلاح و فلاح کیلئے ہر شخص کے حقوق متعین کر دیئے ہیں۔فروغ علم سے ہی ترقی و خوشحالی اور معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے،نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے مستقبل کو سنوارنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے فروغ علم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز تارڑ،صاحبزادہ نعمان،قاری رفیع الرحمان ، عدیل عارف،علامہ عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مخلوط نظام تعلیم سے بے حیائی عام ہوگئی ہے۔شرمناک واقعات نے ہمارے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔انسانی اقدار،قیام امن اور فروغ علم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن