عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے : خالق عزیز ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا ہے کہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ پیپلزپارٹی جمہوری عمل میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو آئینی حقوق اور بولنے کی آزادی دینے پر یقین رکھتے ہیں مگر پی ٹی آئی نے خود کو سیاسی جماعت کے طور پر عوامی ترجمان ثابت کرنے کی بجائے انتشار کا بیج بو کر ملکی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اگر اس جماعت کو آئندہ کے سیاسی منظر نامے پر اپنا وجود برقراررکھنا ہے تو اسے جمہوری اقدار کو اپناناہوگا اورملکی مفادات کے تحفظ کی خاطر کردار ادا کرنا ہوگا اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی سوچ ختم کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن