قصور: خواتین سے زیادتی کی  ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

 قصور (نمائندہ نوائے وقت) خواتین سے زیادتی کرتے انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کنگن پور اسلم بھٹی نے بااثر ملزم نجم عرف چھمنی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے خواتین سے زیادتی کرنے کے دوران کی ویڈیوز کی بنائی گئی دو یو ایس بھی برآمد ہوئی ہیں ملزم متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے ایک طرح کا دھندہ کر رہا تھا اور کئی معزز شہریوں سے لاکھوں روپے بلیک میل کر کے ہڑپ کر چکا ہے اور کئی عورتوں کو اس بابت طلاق بھی ہو چکی ہے ملزم سے بھاری مقدار میں آئس افیون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن