قصور:3 سالہ بچی کھیلتے ہوئے  نالے میں گر کر جاں بحق

قصور(نمائندہ نوائے وقت)مصطفی آباد میں میونسپل کمیٹی کی غفلت نے معصوم بچی کی جان لے لی۔ شفاقت کی تین سالہ ننھی بیٹی مرحا گلی میں کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ اہل خانہ پورے محلہ میں تلاش کرتے رہے مگر مرحا کی نعش نالے سے ملی۔ اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن