مخلوق خالق سے رجوع کرلے ،مشکلات ختم ہوجائیں گی:میاں جمیل  

Nov 17, 2024

لاہور(نامہ نگارخصوصی )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد میل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبا ل ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مخلوق اپنے خالق کی طرف رجوع کرے ،مشکلات ختم ہوجائیں گی ۔انفرادی اوراجتماعی سطح پر مشکلات نے انسان کو جھنجھوڑ کررکھ دیا۔موسموں کی تبدیلی اورشدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔قدرتی آفات نے انسان کے سارے منصوبے ناکام بنادیا۔ میاں محمد جمیل نے کہا انسان کو رب کو منانا ہوگا،بندگی میں ہی اللہ تعالیٰ کی رضاوخوشنودی ہے۔ انسان کواپنے قول وفعل کے تضادکوختم کرکے انفرادی واجتماعی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی۔ انسان دنیا میں کھوکراپنی حقیقی ذمہ داری کوبھول چکا ہے۔رب کریم سے دوری کے باعث ہیں انسان کومشکلات نے گھیررکھاہے،اس لیے انسان کوتوبہ اور استغفار کو اختیار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں