ٹریکون سینٹر برانچ کا فخر یہ افتتاح ،ایکسچینج انڈسٹری میں انقلاب لانے کا عزم  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بی او پی ایکسچینج نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی ٹریکون سینٹر برانچ کا فخر یہ افتتاح کیا۔ پاکستان میں ایکسچینج انڈسٹری میں انقلاب لانے کے عزم میں یہ بی او پی کی طرف سے اہم سنگ ِ میل ہے۔ اس شاندار تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں بینک آف پنجاب کی سینئر قیادت کے اراکین بشمول صدر اور سی ای او ظفر مسعود اور بی او پی ایکسچینج کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز فیتہ کاٹنے سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے مالیاتی رسائی کو بڑھانے اور معیشت میں حصہ ڈالنے میں بی او پی ایکسچینج کی کاو شوں کو سراہا۔ ’’بی او پی ایکسچینج مالیاتی شعبے میں خدمات کی بہتری اور جدت کیلئے ایک اعلیٰ معیار قائم کر رہا ہے۔ شفافیت، ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور صارفین کے اطمینان پر اس کی توجہ بلاشبہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔ میں زرمبادلہ اور ترسیلات زر کی خدمات کو مزید قابل رسائی بنانے کیلئے ان کے عزم کو سراہتا ہوں۔ خاص طور پر عام شہری کیلئے‘‘ بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے اپنے استقبالیہ کلمات میں جدید مالیاتی حل فراہم کرنے میںبی او پی ایکسچینج کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ’’بی او پی ایکسچینج نہ صرف فارن ایکسچینج انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کر رہا ہے ‘‘۔

ای پیپر دی نیشن