اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئی جی پنجاب سے گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب میں تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبے میں سموگ پر قابو پانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرائیں گے۔
پنجاب میں تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہئے، گورنر، آئی جی کی ملاقات
Nov 17, 2024