کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کے نئے مارکسسٹ صدر انورا کمارا ڈسانئیکے کی جماعت نے پارلیمنٹ کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔ سری لنکا کے الیکشن کمشن کے مطابق صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی جماعت نیشنل پیپلز پاور پارٹی نے 225 میں سے 159 نشستیں حاصل کرلی ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق نئے صدر کی جماعت کو عوام نے ملک کی معیشت بحال کرنے کے لیے زبردست مینڈیٹ دیا ہے۔ سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر سجیتھ پریماداسا کی قیادت میں ساماگی جانا بالاویگایا یا یونائیٹڈ پیپلز پاور پارٹی 40 نسشستیں حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر رہی۔ صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی جماعت کو حاصل فتح کے مارجن سے انہیں اپنا اصلاحاتی نظام نافذ کرنے کے لیے بہترین موقع ملا ہے اور مہم کے دوران ان کی جماعت نے دیگر جماعتوں پر انحصار کیے بغیر نیا آئین بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔