غیر ملکی سفارت کار پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں: گورنرسندھ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ایک ملک سے شاندار سفارتی تعلقات ہیں۔ سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور تجربات سے استفادہ کے لئے سفارت کاری کا اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں زیر تربیت غیر ملکی سفارت کار اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں فارن ڈپلومیٹ کورس میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن