لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مصنوعی بارش کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ مصنوعی بارش پر غریب قوم کا بے تحاشہ سرمایہ خرچ کرنے کی بجائے حکمران اور عوام رجوع الی اللہ کا راستہ اختیار کریں۔ خشک سالی اور سموگ ختم کرنے کا حل مصنوعی بارش نہیں بلکہ اصلی بارش ہے۔ جس کے لئے من حیث القوم ہمیں اپنی اپنی غلطیوں اور گناہوں کو ترک کر کے سچی توبہ کرنی ہو گی۔ کمزوروں محکوموں پر ظلم جبر بند کریں، شرک، سود، کرپشن، جھوٹ، ظلم، ناانصافی، بد دیانتی اور ہر طرح کی فحاشی اور عریانی سے پاکستان کو پاک کر کے اللہ کو راضی کرنا ہو گا وہ توحید و سنت جامع مسجد منار الہدیٰ گلبرگ میں محفلِ قرآن سے خطاب کر رہے تھے۔
حکمران مصنوعی بارش پر عوام کا پیسہ خرچ کرنے کی بجائے اللہ سے رجوع کریں: زبیر احمد ظہیر
Nov 17, 2024