ریونیواتھارٹی کاشادی ہالز و ایونٹ کمپلیکس کے گرد گھیرا تنگ ،مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت میں موجود مختلف شادی ہالز و ایونٹ کمپلیکس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ غیر رجسٹرڈ شادی ہالز کی چیکنگ و مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر آڈٹ افسران حمزہ پرویز ، علی حیدر چغتائی اور انفورسمنٹ افسر مریم خان نے گلبرگ ، نشتر ٹائون اور سمن آباد کے مختلف شادی ہالز و ایونٹ کمپلیکس کے رجسٹریشن سٹیٹس کو چیک کرنے کیلئے نامور شادی ہالز پر چھاپے مارے اور غیر رجسٹرڈ متعدد شادی ہالز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے۔بعض رجسٹرڈ شادی ہالز کو ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق  غیر رجسٹرڈ تمام شادی ہالزاور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول عمارت کو سیل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن