اترپردیش (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھانسی کے ایک ہسپتال کے نومولود بچوں کے لیے بنائے گئے انٹینسیو کئیر یونٹ (آئی سی یو) میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے داخل تھے۔