اسلام آباد نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات کی ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آٹھ کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے۔ چار کروڑ 36 لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو‘ تین کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی‘ 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی‘ دو کروڑ 22 لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو‘ 81 لاکھ 17 ہزار آبادی کا مادری زبان بلوچی‘ 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو‘ 29 لاکھ 28 ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی‘ دس لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی‘ 52 ہزار 134 ہزار افراد کی مادری زبان بلتی ہے۔
پاکستان کے 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی
Nov 17, 2024