فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے تین لڑکیوں کوہوس کانشانہ بناڈالا۔ تھانہ ڈجکوٹ سمندری روڈ پر جھولے لال ہوٹل کے قریب رہائش پذیر خاتون یاسمین نے پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کا خاوند ٹرک ڈرائیور ہے جو گھر میں موجود نہیں تھا اور وہ اپنے چار بیٹوں اور تین بیٹیوں سمیت گھر میں موجود تھی کہ اس دوران تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے اور پانچ ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا جبکہ ایک ڈاکو نے اسے صحن میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ محلہ رحمت آباد کے رہائشی لڑکی ( الف ) کو احمدنے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ گڑھ 458 گ ب میں اوباش ملزم شبیر نے نوجوان لڑکی(م ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی لڑکی سے زیادتی
Nov 17, 2024