فیروزوالہ+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان دکاندار علی رضا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ فیروزوالا پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔ متوفی ایک بچی کا باپ تھا، بتایا جاتا ہے خاتون اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔ دریں اثناء فیصل آباد میں رضا آباد کی رہائشی خاتون عابدہ بی بی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
فیروز والا: بیوی کی ناراضی پر دکاندار، حالات سے تنگ خاتون کی فیصل آباد میں خود کشی
Nov 17, 2024