صوفی عبدالحمید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نااہلی، عطاء الرحمن، آج احتجاج

Nov 17, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے باجوڑ میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری مقتول صوفی عبدالحمید کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید سابق امراء ضلع حاجی سردار خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع مردان غلام رسول بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ابھی تک صوفی عبدالحمید کے قاتل گرفتار نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔ آج جماعت اسلامی صوبہ خیبر پی کے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صوفی عبدالحمید کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

مزیدخبریں