راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا کہ میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔ راولپنڈی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اس کا جواب بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے‘ میں اچھے کی امید رکھتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واحد ممبر ہوں جس کو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا‘ میرا پورا خاندان مشکلات سے گزرا۔