سرینگر ؍ اسلام آباد (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر کشمیریوں اور سکھوں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر میں فورم یورپ کے رہنما اقبال ہاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ڈیجیٹل دہشتگردی کے دوران افواج پاکستان کے خلاف بھی مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے چوبیس نومبر کو فرانس میں ہونے والے سکھوں کے مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں گے۔ زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے ناقابل تنسیخ خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیر دشمن ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو جبر سے روکے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے گرونانک کے یوم پیدائش پر سکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہمارے وسائل زمین اور نوکریاں چھین کر غیر کشمیریوں کو دی جا رہی ہیں جو قابل تشویش ہیں، کشمیری حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں مقبوضہ کمشیر میں کریک ڈاؤن کے دوران متعدد نوجوان بھارتی فوج نے پکڑ لئے۔
مقبوضہ کشمیر : کریک ڈائون متعدد نوجوان گرفتار ، کشمیری حقوق کیلئے حقوق کیلئے اٹھ کھڑیہو فاروق عبداللہ
Nov 17, 2024