ننکانہ ‘ بابا گورونانک جنم دن کی تقریبات اکھنڈ پاٹھ بھوگ رسم کیساتھ اختتام پذیر

ننکانہ ‘شیخوپورہ‘ فاروق آباد( نامہ نگار‘نامہ نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی) ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے554 ویں جنم دن کی تین روز ہ تقریبات اکھنڈ پاٹھ کے بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ‘ سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات جن میں متھا ٹیکی، اکھنڈ پاٹھ ،شبد کیرتن ، اشنان ، نگر کیرتن اور گورودواروں کی یاترا شامل ہیں۔سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے ننکانہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد اڑھائی ہزار سکھ یاتری سچاسودا پہنچ گئے جنہوں نے ماتھا ٹیکی کی رسم کی ادائیگی کے علاوہ دیگر رسومات ادا کیں۔4ہزار سے زائد سکھ اور ہند و یاتری سموگ کے باعث نزلہ ، زکام ،بخار ، کھانسی ، جلدی اورپیٹ کے امراض کا شکار ہو گئے،محکمہ صحت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام گورودوارہ جنم استھان میںقائم عارضی ہسپتال اور گورودوارہ تنبو صاحب کی ڈسپنسری سے 4218 سکھ یاتریوں نے طبی امداد حاصل کی۔تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے بھارتی سکھ یاتری سیکیورٹی کے کڑے حصار میںخصوصی بسوں کے ذریعے گورودوارہ سچاسودا کی یاترا کے لیے نواحی قصبہ فاروق آباد کو روانہ ہوگئے جہاں سکھ یاتری متھاٹیکی سمیت دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد گورودوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال ) کو روانہ ہوجائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن