چینوٹ (نمائندہ نوائے وقت)کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس چینوٹ کے باہر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گنے کا ریٹ لاگت سے کم ریٹ پر شوگر ملوں کو سپلائی نہیں کریں گے۔ کسان اتحاد کے چیئرمین ملک خالد و دیگر نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا حکمران کسان دشمن پالیساں بنا کر کسانوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں۔ گنے کا ریٹ چار سو روپے من سے زیادہ کیا جائے۔ شوگر ملیں نا جائز کٹوٹی نہ کریں۔ حکومت نے اگر کسانوں کے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو پھر پورے ملک میں کسان احتجاجی دھرنے دیں گے۔
چنیوٹ میں ڈی سی آفس کے باہر کسانوں کا مظاہرہ، روڈ بلاک
Nov 17, 2024