نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ۔آکلینڈ کے مرکز میں واقع او ٹی سکوائر پر صبح نو بجے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی طویل قطاریں لگ گئیں ، خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد کوچز کے ذریعے آکلینڈ پہنچی ہے ۔ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، خالصتان کے قیام کیلئے دعائیں اور شہدا کو خراج عقیدت ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کی خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ووٹ ڈالنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں، خواتین اور معمر افراد بھی قطار میں کھڑے باری کا انتظار کررہے ہیں۔    

ای پیپر دی نیشن