پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کے لئے دعا مغفرت، جو سڑک حادثات کی وجہ سے  جدا ہو گئے. حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے، حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں. مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ   پروگرامز جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئے ریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں. پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن اور میں منتقل کر رہی ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی  کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی. اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد عادت بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن