توہین مذہب توہین رسالت کرنے والی ایپ پر پابندی لگائی جائے: طاہر اشرفی

فیصل آباد: پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بند کی جائیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انار کی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں. سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے. شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کے لیے یکساں ہے۔چیئرمین علمائے کونسل کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس، ایپلی کیشنز کو بند کیا جائے. ڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا. توہین مذہب توہین رسالت کرنے والی ایپ پر پابندی لگائی جائے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ماضی میں اس پرعملدرآمد نہیں ہوا. پی ٹی اے نے ایک ہزار ایپ کو بلاک کیا ہے، 400 سے زائد لوگ توہین رسالت، توہین مذہب کی وجہ سےجیل جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ جس کا مطلب ہی بدامنی پھیلانا ہے. رات ایک پلان بناکر سوتے ہیں پھرصبح اس پرعملدرآمد کرتےہیں. اس طبقہ کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔علمائے کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ایمبولینس میں اگر بارود بھر کر اڑا دیا جائے تو جائز ہوجائے گا. وی پی این کے ذریعے غیر شرعی کام کیا جائے وہ جائز ہے کیا؟

ای پیپر دی نیشن