دہشت گردی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

Nov 17, 2024 | 22:50

ویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کے خلاف سازش ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز فرنٹ لائن پر لڑرہی ہیں.ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے منظم دہشت گردی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں. عالمی فورمز پر متعدد ثبوت دے چکے ہیں. پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں آشکار ہوچکی ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرریاست کےخلاف سازش ہے.پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں.قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے. شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے. شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. دہشت گردوں کو شہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ میجر حسیب شہید اور دھرتی کے لئے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے خون کا مقروض ہے۔

مزیدخبریں