”چینی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے“ پنجاب کا وفاق کو ہنگامی اطلاع دینے کا فیصلہ

Oct 17, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (نیشن رپورٹ) پنجاب حکومت نے چینی کے متوقع بحران کے حوالے سے وفاقی حکومت کو ہنگامی طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی کا بحران 2010-2011 میں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ماہرین کی طرف سے تفصیلات فراہم کرنے پر کیا گیا۔ ان ماہرین کو چینی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تجاویز دینے کو کہا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں چینی کی قیمت ہائیکورٹ کے حکم کے بعد 40 روپے مقرر کئے جانے کے بعد چینی کی پنجاب سے بڑے پیمانے پر دوسرے صوبوں کو منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ہے کیونکہ دوسرے صوبوں میں چینی کی قیمت 47 روپے کلو ہے۔ اس عمل کو نہ روکا گیا تو چینی کا بحران جاری رہے گا۔ پنجاب حکومت نے وفاقی کو ایس او ایس میں یہ بھی بتایا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو شوگر مل مالکان اگلے سیزن کیلئے کرشنگ بند کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں