روس کے جنوبی شہر ٹاپس میں سیلاب کے باعث چوبیس گاؤں زیر آب آگئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انل سے شیپسی تک پورا ضلع سیلاب کے وجہ سے بری طرح متاثر ہوا۔ مقامی انتظامیہ نے دو سو اسی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری طرف گارنووے گاؤں میں سینکڑوں گھراور باغات بھی سیلاب کی زد میں آگئے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں
مقامی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سیلاب سے چودہ سو افراد اور دو سو ستر گھر متاثرہوئے۔ روس کے صدر
دیمتری میدوف نے متاثرین سیلاب کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور نقصانات کا تخمنیہ لگانے کی ہدایات کی ہیں۔