آرمینیا نے دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار بناکر ورلڈریکارڈ قائم کردیا ہے۔

Oct 17, 2010 | 10:45

سفیر یاؤ جنگ
پانچ میٹر لمبی اور چارٹن سے زائد وزنی چاکلیٹ بار بنانے میں تین دن لگے۔ چاکلیٹ کی تیاری کے مراحل کی مانیٹرنگ کے لیے گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام اور میڈیا کی بڑی تعداد فیکٹری میں موجود تھی۔ پیمائش کے بعد چاکلیٹ کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا اور فیکٹری کے مالک کو ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ مزیدار چاکلیٹ کو کاٹ کر شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔ کسی بھی فیلڈ میں پہلا ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے پر آرمینیا میں جشن منایا گیا جہاں بچوں نے مختلف پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔ سب سے بڑی چاکلیٹ بنانے کا گزشتہ ورلڈ ریکارڈ اٹلی کے پاس تھا۔ 
مزیدخبریں