ملتان میں ایک دولہے کی دو دلہنوں کے ساتھ ہونے والی انوکھی شادی میں دولہے کے سر پر پہلا سہرا آج سجا دیا جائے گا۔

اظہر حیدر کی بیک وقت دو لڑکیوں کے ساتھ شادیوں میں سے پہلی شادی آج شام نکاح کے بعد مکمل ہوجائے گی ۔ دولہا اظہر حیدر آج اپنی پھوپھی زاد حمیرا سے شادی کرے گا جبکہ ایک روز کے وقفے سے منگل کو چچازاد رومانہ کے گھر بارات جائے گی۔ گزشتہ روز اظہر حیدر کی رسم حنا کی تقریب ہوئی جس میں دونوں دولہنوں کے گھروالوں اور عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رومانہ اور حمیرا ایک دوسرے کی سہیلیاں ہیں اور سوکنوں کی بجائے بہنیں بن کر رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔ دلہنوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا دولہا ایک ہی ہے ۔ دولہا اظہر حسین نو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی تیس ہزار روپے کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ یہ شادی کامیاب رہے گی ۔  

ای پیپر دی نیشن