ملینیم ٹورسٹیج لارسن کے تین ناولوں پر مبنی سیریز ہے جو لسبیتھ سلنڈر نامی صحافی اور کمپیوٹر ہیکرمائیکل بلومک وسٹ کے گرد گھومتی ہے۔ مصنف اور کہانی کے دونوں کرداروں کا تعلق سوڈر میلم نامی جزیرے سے ہے۔ اسی لیے کتاب میں شہر کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ملینیم ٹرائلوجی کی مقبولیت سویڈن کے دارالحکومت میں سیاحت کا فروغ کا باعث بنی ہے۔ سٹاک ہوم سٹی میوزیم کی جانب سے رواں برس اب تک تین سو ٹور کا اہتمام کیا جاچکا ہے جس میں لوگوں کو کہانی میں بیان کردہ مقامات کی سیر کرائی جارہی ہے۔