مسلم لیگ نون کےقائد میاں نوازشریف نے تجویزدی ہےکہ پاکستان کو بچانےکیلئےتمام سیاسی جماعتیں نیا سوشل کنٹریکٹ بنائیں

Oct 17, 2010 | 12:08

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کے قائد کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کیلئے متفقہ طورپرپچیس سال کی پلاننگ کرنی چاہیئے، کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے عزت نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے کرپشن، غربت، بیروزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ چاہتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سب غورکریں کہ گزشتہ ساٹھ برسوں میں کس نے کیا کِیا؟ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، آج جو کچھ ہورہا ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا،حکومت اپنی کمزوریوں کو جمہوریت کی کمزوری قرارنہ دے اور صدرزرداری اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں، حکمران لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لا کرقوم سے معافی مانگیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد نے واضح کیا کہ ہم پاکستان میں اداروں کے درمیان تصادم نہیں چاہتے، منفی کرداروں نے ہمیشہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مارشل لاء کو جائز قراردینے والوں کا بھی احتساب کیا جائے۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ آٹھ سالہ آمریت نے ملک کو تباہی کےدہانے پر پہنچادیا ہے، مشرف دور میں آئین کو پامال اور ججوں کو قید کیا گیا جبکہ اکبر بگٹی کے قتل کی وجہ سے بلوچستان کے حالات خراب ہیں،جب تک اُن کے قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں