مسلم لیگ قاف کے سینیئررہنماؤں نے رائے ونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی حکمت عملی طے کریں

Oct 17, 2010 | 12:38

سفیر یاؤ جنگ
رائے ونڈ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں سینیٹرایس ایم ظفر اورسینیٹرطارق عظیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان، رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف اور سینیٹر اسحاق ڈاربھی موجود تھے۔ بات چیت میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے طرز عمل میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے عدلیہ کے احکامات پرعمل درآمد کا راستہ اختیار کرے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ قاف اورمسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی اس ملاقات کو بہت اہمیت دی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت کے خلاف وسیع ترسیاسی اتحاد پربھی بات چیت کی گئی۔  
مزیدخبریں