ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے بطور چیرمین نیب کا چارج سنبھال لیا ۔

ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے بطور چیرمین نیب کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ نیب افسران کی جانب سے انہیں نیب کی کارکردگی کے بارے میں غیر رسمی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پر اتوار کو ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کے نام کی بطور چیئرمین نیب منظوری دیتے ہوئےنوٹیفیکشن جاری کیا تھا ۔ یہ نوٹیفیکشن اتوار کی چھٹی کے باوجود جاری کیا گیا تھا۔اس سے قبل سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور آئینی مشاورت کے بعد اس منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ فصیح بخاری کا تقرر نیب آرڈیننس انیس سو ننانوے کی شق چھے کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سیکرٹری اطلاعات سینٹرمشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے ایک بار پھر وہی غلطی دوہرائی ہےجو انہوں نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کے وقت کی تھی جسے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کالعدم قرار دیا تھا۔ مشاہد اللہ کا کہنا ہےکہ نون لیگ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اور پارٹی مشاورت کے بعد ایک دوروز میں پالیسی بیان جاری کرے گی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری عدالت میں چیلنج کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بتایا جائے گا

ای پیپر دی نیشن