فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بیالیس ہزارچارسوکیوسک جبکہ اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزارپانچ سوپچاس فٹ سےکم ہوکرایک ہزارپانچ سو انتالیس فٹ رہ گئی ہے۔ ادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد بارہ ہزارچارسوچوالیس جبکہ اخراج چوبیس ہزارکیوسک ہے اورڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزاردوسودس فٹ سےکم ہوکرایک ہزاردوسوتین فٹ رہ گئی ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ سمیت تمام بڑےدریا اپنےاپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔