اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کی جانب سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےاغواء کی اطلاعات بھی تھیں جس کےباعث ان کی پاکستان اوربیرون ملک سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک کی اہم شخصیات کوآج بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سےاغواء کی دھمکیاں موجود ہیں لیکن حکومت ان سےگھبرانےوالی نہیں اوردہشتگردی کامقابلہ پوری طاقت سےکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کےمطابق شہباز تاثیر افغان بارڈر پر موجود ہیں اورحکومت ان کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہی ہے۔اس موقع پروزیر داخلہ نےنادراکےتمام کنٹریکٹ ملازمین کوریگولرکرنےکااعلان بھی کیا۔انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی لوگوں کوروزگاردینےپریقین رکھتی ہےچھیننے پرنہیںتاہم کچھ عناصرنادراکےچند ملازمین کوجمع کرکےان سے احتجاج کرواکرکریڈٹ لیناچاہتےتھے، ہم نے اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ وزیرداخلہ نے نادرا ملازمین کے لئے ہاؤسنگ سکیم کااعلان بھی کیا۔