تنخواہیں نہ ملنےپرریلوےایمپلائیزیونین نےملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام کرنےکااعلان کرتےہوئےکئی ٹرینیں روک دیں۔

Oct 17, 2011 | 18:48

سفیر یاؤ جنگ
تنخواہیں نہ ملنےپرریلوےایمپلائیز یونین نے ریلوے کا پہیہ جام کرنےکا اعلان کرتے ہوئےلاہورمیں انجن شیڈ کےباہر احتجاج شروع کر دیا اورکئی ٹرینیں روک دیں۔ ریلوےملازمین نےاحتجاج کرتے ہوئے انجن شیڈ سے کوئی انجن نہیںنکلنےدیا جبکہ مزدور انجنوں کے آگے لیٹ گئے جس کے باعث علامہ اقبال ایکسپریس،عوام ایکسپریس اور تیزگام سمیت کئی ٹرینیں ریلوےاسٹیشن سے روانہ نہ ہوسکیں۔ریل مزدوراتحاد کے صدرسرفراز خان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں اورپنشنروں کوپنشن نہیں مل رہی۔ریلوے انتظامیہ کے پاس مزدوروں کے لئے صرف طفل تسلیاں رہ گئی ہیں اس لئے وہ ہڑتال ختم نہیں کرا سکتے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں ریلوے ملازمین نےاحتجاجی مظاہرہ کیااور ٹائرجلا کر سڑک ٹریفک کےلئےبلاک کردی۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگراڑتالیس گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ ہواتوریل کا پہیہ جام کردیں گے۔ادھرکراچی میں بھی ریلوے ملازمین نےاحتجاج کرتےہوئےکام بند کردیاہے۔
مزیدخبریں