قائم مقام چیئرمین اوگرا کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ایل این جی کی پاکستان میں ممکنہ طلب سمیت دیگرامورپرغورکیا گیا ۔ اجلاس میں شامل کمپنیوں نے پاکستان میں گیس کی قلت، گیس فراہمی کے لیے پائپ لائنیں بچھانے، منصوبوں پرہونے والی سرمایہ کاری سمیت اہم امورپرتجاویزپیش کیں۔ اجلاس کے بعد اوگرا کے گیس ممبر منصورمظفرنے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں شامل کمپنیوں نے پاکستان میں ایل این جی درآمد کرنے کے منصوبوں پرمرحلہ وارسرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ایل این جی گیس سستی ملنے کی وجہ سے نہ صرف بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ بلوں کی مد میں بھی کمی واقع ہوگی۔