خیبرایجنسی کےعلاقے آقا خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کےحملے میںدس اہلکارشہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کےعلاقہ آقا خیل میں کیا جس میں دس اہلکارشہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں،جوابی کارروئی میں شدت پسندوں کا کافی نقصان ہوا لیکن ابھی تک ان کی ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا جا سکا۔ سیکیورٹی فورسزپرحملہ اس وقت ہواجب سیکورٹی اہلکاراپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھے۔ذرائع کے مطابق حملہ آورمغرب کی طرف سے آئے اور اچانک سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا تاہم سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا گيا

ای پیپر دی نیشن