حکومت نے بھونڈے اندازمیں چیئرمین نیب کی تقرری کی، مسلم لیگ ن کے پاس سپریم کورٹ جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ چوہدری نثارعلی خان

پارلے منٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہیں صدرکا خط آج موصول ہوا ہے تاہم میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ جس انداز میں چیئرمین نیب کا تقررکیا گیا وہ بالکل غلط تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بامعنی مشاورت نہیں کی گی جبکہ آصف علی زرداری خود نیب کے بڑے ملزم ہیں۔ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ آصف علی زرادری کیوں ایسا چیئرمین نامزد کریں گے جو حقیقی معنوں میں حکومت کا احتساب کریں ۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پاس عدالت میں جانے کے علائوہ کوئی راستہ نہیں رہا جس کا فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ ہم نے فصیح بخاری کی شخصیت پرکوئی اعتراض نہیں اٹھایا مگر کلین چٹ بھی نہیں دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...