ریلوے ملازمین کےصبرکاپیمانہ لبریز ہوگیاملک بھرمیں احتجاج کے باعث ریلوےکاپہیہ جام ہوگیاجس سے مسافروںکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

Oct 17, 2011 | 23:53

سفیر یاؤ جنگ
ڈیڑھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنےپر پیر کو صبح ہی ریلوے ملازمین نے ٹرین کا پہیہ جام کردیا اور اعلی حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ ریلوے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکات کا سامنا کرنا پڑا۔ پلیٹ فارم پر موجود مسافروں نے جب ٹکٹ واپس کی تو اُن کے پیسے کاٹ لیے گئے جس پر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے
دوسرے شہروں سے آئے مسافر ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے ساتھ ساتھ لاہور میں موجود ڈینگی کی وبا سے بھی خوف زدہ تھے۔ اس موقع پر کراچی سے آئی بارت بھی واپسی کے لیے ٹرین کا انتظار کرتی رہی تاہم تنگ آکردولہا دولہن کو جہاز کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اُن کو بھی نہیں پتہ کے کب اُن کے پاس پیسے آئیں گئے اور کب وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں گئے،دوسری جانب ڈیڑھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے والے ریلوے ملازمین نے حکام سے کامیاب مذکرات کے بعد منگل تک ہڑتال ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں