نئی دہلی (آئی این پی) کونڈنکولام ایٹمی پلانٹ کے خلاف مظاہرہ کرنیوالے سینکڑوں افراد نے سائنسدانوں اور انجینئرز کا محاصرہ کر لیا اور پلانٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بلاک کر دیئے جس کے باعث محاصرین کیلئے اشیائے خوردونوش کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ پلانٹ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔