تحریک انصاف کی ”حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ“ تحریک کےلئے رابطہ مہم کا آغاز

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحرےک انصاف کے زےراہتمام حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ تحرےک کے سلسلے مےں صوبائی دارالحکومت مےں 30 اکتوبر مےنار پاکستان مےں ہونے والے تارےخی جلسے کے حوالے سے اپنی رابطہ مہم کا آغاز کر دےا ہے۔ اس سلسلے مےں تحرےک انصاف لاہور رےجن کے صدر مےاں محمود الرشےد، پارٹی رہنما مےاں اظہر، فاروق امجد مےر، جنرل سےکرٹری ڈاکٹر مراد راس، عبدالکرےم کلواڑ، جنےد رزاق، فاروق خان سمےت دےگر رہنماﺅں نے مختلف علاقوں پی پی 153 عوامی کالونی عقب جنرل ہسپتال، پی پی 138بادامی باغ، پی پی 152 گارڈن ٹاﺅن، مجےد پارک شاہدرہ ٹاﺅن مےں جلسوں سے خطاب کےا اور مڑےاں گارڈن ٹاﺅن مےں پارٹی دفتر کا افتتاح کےا۔ سپورٹس ونگ اور ےوتھ ونگ نے بھی اپنی ےونےن کونسل کی سطح پر رابطہ مہم کا آغاز بھی کر دےا ہے۔ اس موقع پر مسلم لےگ (ن)، پےپلزپارٹی اور (ق) لےگ سے خالد سندھو، لےاقت علی مسافر، نور اعلیٰ منٹو، ماسٹر اقبال، تنوےر زےدی، نوےد بھٹی بادامی باغ سے مسلم لےگ (ن) ےوتھ ونگ کے صدر محمد حمزہ، ظاہر شاہ، جنرل کونسلر سےف جان، لےڈی کونسلر زاہدہ پروےن، رکشہ ےونےن کے صدر نےاز علی، پاکستان پختون عوامی اتحاد کے صدر نادر خان، امتےاز اےڈووکےٹ، پی پی 138 ق لےگ سے اےڈےشنل جنرل سےکرٹری منور خان نے اپنے سےنکڑوں ساتھےوں سمےت تحرےک انصاف مےں شمولےت کا اعلان کےا۔ جلسوں سے مےاں اظہر، مےاں محمود الرشےد اور فاروق امجد مےر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار دو حکمران جماعتےں مسلم لےگ (ن) اور پےپلز پارٹی ہےں۔

ای پیپر دی نیشن