کولکتہ (بی بی سی) بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومت نے اس افسر کا تبادلہ کر دیا ہے جس نے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور تعمیراتی کمپنی ڈی ایل ایف کے درمیان ہوئے اراضی کے معاہدوں کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم انڈیا اگینسٹ کرپشن نے رابرٹ واڈرا پر تجارتی لین دین میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے اور رابرٹ واڈرا نے ڈی ایل ایف کے ساتھ تجارتی مفاد کے لئے اثر و رسوخ کا بیجا استعمال کیا۔ ریاست کے ایک سینئر افسر اشوک کھمیکا نے زمین کے ایک ایسے ہی لین دین معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا جن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
سونیا گاندھی کے داماد کے خلاف انکوائری کا حکم دینے والا افسر تبدیل
Oct 17, 2012